شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن گر کر زخمی ہوگئے

Amitabh Bachchan Injury
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published October, 2 2026 |
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے مقبول ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی 18 کی حالیہ قسط کے دوران انکشاف کیا کہ شوٹنگ کے دوران گرنے کے باعث ان کے گھٹنے پر چوٹ آئی ہے۔

پروگرام کے آغاز میں امیتابھ بچن نے ناظرین کو اپنی چوٹ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈنگ کے دوران اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا، جس کے نتیجے میں وہ گر پڑے۔ اداکار نے اپنے بائیں گھٹنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اسی مقام پر چوٹ لگی ہے۔

امیتابھ بچن کی گفتگو کے بعد پروگرام میں موجود ناظرین بھی ان کی صحت کے حوالے سے فکرمند دکھائی دیے۔ اداکار عام طور پر کون بنے گا کروڑ پتی  کے ابتدائی مونولاگ کے دوران کھڑے رہتے ہیں، تاہم گھٹنے کی چوٹ کے باعث اس مرتبہ انہوں نے یہ حصہ بیٹھ کر پیش کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ زخمی گھٹنے کی وجہ سے زیادہ دیر کھڑے رہنے میں کچھ دشواری محسوس ہو رہی ہے، اسی لیے انہوں نے ابتدائی گفتگو بیٹھ کر کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم امیتابھ بچن نے واضح کیا کہ ان کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے اور وہ شو کی میزبانی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کے ساتھ پروگرام کے دوران انہیں کھڑا ہونا ہوگا، جس کیلئے وہ تیار ہیں۔

امیتابھ بچن کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے معروف اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کئی برسوں سے کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کر رہے ہیں اور شو کے موجودہ سیزن میں بھی وہ ناظرین اور امیدواروں سے گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں