معروف گلوکار عمیر جسوال کے والد انتقال کر گئے

Umair Jaswal Father Death
فائل فوٹو
Updated 9 گھنٹے قبل | Published September, 23 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار اور موسیقار عمیر جسوال کے والد طارق مجید جسوال انتقال کر گئے۔

والد کے انتقال کی افسوسناک خبر عمیر جسوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کی، جس کے بعد شوبز حلقوں میں بھی افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

طارق مجید جسوال ہائیڈروکاربنز کے شعبے سے وابستہ معروف شخصیت تھے، ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد عمیر جسوال کے مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیت اور اظہارِ افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔

عمیر جسوال پاکستان کے معروف گلوکاروں اور موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جہاں موسیقی اور شوبز سے وابستگی نمایاں رہی ہے۔ ان کے بھائی عزیر جسوال اور یاسر جسوال بھی شوبز کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

والد کے انتقال پر عمیر جسوال نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے غم کا اظہار کیا، خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے طارق مجید جسوال کے انتقال پر عمیر جسوال اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔

شوبز سے وابستہ افراد نے بھی جسوال خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ انتقال کر گئیں

عمیر جسوال کے مداحوں نے بھی اس مشکل وقت میں گلوکار اور ان کے خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعائیں کی ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.21 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.28 ▼ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.80 ▼ 0.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 ▼ 825
Gold 22K Per Tola 416,307 ▼ 756
Gold 21K Per Tola 397,384 ▼ 722
Gold 18K Per Tola 340,615 ▼ 619
Silver Per Tola 6,933 ▲ 49
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 13.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 ▲ 2.91
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں