بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ انتقال کر گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 23 گھنٹے قبل | Published September, 21 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میتھو مکھرجی 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں اور گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض سے لڑ رہی تھیں۔

میتھو مکھرجی نے اپنے طویل فلمی کیریئر کا زیادہ حصہ بنگالی سنیما کو دیا اور 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ اپنے دور کی بنگالی فلم انڈسٹری کے معروف ناموں میں شمار ہوتی تھیں۔

اداکارہ نے بنگالی سنیما کے متعدد بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا، جن میں اتم کمار، سومیترا چٹوپادھیائے اور رنجیت ملک شامل ہیں۔ ان کی قابل ذکر فلموں میں ’مرجینا عبداللہ‘، ’نشی کانیا‘، ’موچک‘ اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج ،پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل

میتھو مکھرجی نے صرف بنگالی فلموں تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ ہندی سنیما میں بھی کام کیا۔ ان کی ہندی فلموں میں ’خان دوست‘، ’سفید جھوٹ‘، ’دل لگی‘ اور ’دو لڑکے دونوں کڑکے‘ شامل ہیں۔

ان کے انتقال پر آل انڈیا سنیما ورکرز ایسوسی ایشن نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلمی دنیا میں ان کی خدمات اور چھوڑا ہوا ورثہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

میتھو مکھرجی کے ساتھی اداکار پروسین جیت چٹرجی نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اداکارہ کی وفات پر تعزیت کی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,135 ▲ 2,603
Gold 22K Per Tola 417,207 ▲ 2,387
Gold 21K Per Tola 398,243 ▲ 2,278
Gold 18K Per Tola 341,351 ▲ 1,953
Silver Per Tola 6,886 ▲ 74
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▲ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں