’اسپائیڈر مین ‘ سیریز کے اسٹار نے شادی کر لی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سپائیڈر مین کے اسٹار کی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل/فائل فوٹو
سپائیڈر مین کے اسٹار کی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل/فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
پیرس(ویب ڈیسک) مقبول ترین فلمی فرنچائز ’اسپائیڈر مین‘ میں پیٹر پارکر کے بہترین دوست ’نیڈ لیڈز‘ کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے ہالی ووڈ اداکار جیکب بیٹالون نے اپنی دیرینہ دوست اور انٹیریئر ڈیزائنر ویرونیکا لیہوف سے شادی کرلی

جیکب بیٹالون اور ویرونیکا لیہوف کی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

دونوں نے جنوبی فرانس کے تاریخی اور خوبصورت مقام ’چیزو ڈی تورو‘ میں 25 سے 27 اگست تک جاری رہنے والی تین روزہ پروقار تقریب میں شادی کا جشن منایا۔ اس سے قبل جیکب اور ویرونیکا ایک نجی عدالتی تقریب کے ذریعے قانونی طور پر شادی کرچکے تھے۔

شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سمیت مجموعی طور پر 56 افراد نے شرکت کی۔

جیکب بیٹالون کی شادی میں ’اسپائیڈر مین‘ کے مرکزی اداکار ٹام ہالینڈ اور اداکارہ زینڈایا کی شرکت نے تقریب کو مزید خاص بنا دیا۔ دونوں صفِ اول کے مہمانوں میں شامل تھے۔

فلم میں جیکب بیٹالون کے ساتھی اداکار ریمی ہی، زیک بارک اور ٹونی ریوولوری بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے اور دلہے کے ’بیسٹ مین‘ کے فرائض انجام دیے۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں ویرونیکا لیہوف سفید رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں نظر آئیں، جو معروف ڈیزائنر جالیا لاہو نے تیار کیا تھا، جبکہ جیکب بیٹالون نے شادی کے موقع پر کلاسک بلیک ٹکسڈو زیب تن کیا۔

استقبالیہ کے موقع پر اداکار سفید سوٹ جیکٹ میں بھی دکھائی دیے، جس میں ان کا انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

جیکب بیٹالون اور ویرونیکا لیہوف کی شادی کے بعد مداح انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد دے رہے ہیں، جبکہ ’اسپائیڈر مین‘ کاسٹ کا ایک جگہ اکٹھا ہونا بھی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں