عائزہ خان سے علیحدگی کی افواہوں پر دانش تیمور نے خاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکار دانش تیمور
پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 20 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے دانش تیمور نے کہا کہ وہ عائزہ خان کے ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عائزہ ان کے بچوں کی ماں اور شریک حیات ہیں۔

اداکار نے کہا کہ وہ ان دنوں اپنے نئے پروجیکٹ پر دن رات مصروف ہیں اور فضول باتوں یا جھوٹی خبروں پر توجہ نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا نے ملازمہ پر تشدد کیوں کیا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

دانش تیمور کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو ان کی شاندار زندگی اچھی نہیں لگتی، اسی وجہ سے اس طرح کی باتیں سامنے آتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل عائزہ خان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے طلاق اور علیحدگی کی خبروں کو مسترد کیا تھا، اداکارہ نے واضح کیا کہ ان سے متعلق گردش کرنے والی ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں