بیوہ خاتون سے 40 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام، اداکار ساحر لودھی کے خلاف مقدمہ درج

ساحر لدھی کے خلاف بیوہ خاتون سے لاکھوں روپے ہتھیانے کا الزام میں مقدمہ درج
ساحر لودھی کے خلاف مقدمہ نغمہ وکیل کی درخواست پر تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
(ویب ڈیسک) ٹی وی میزبان اور اداکار ساحر لودھی اور ان کے ساتھی فیصل ضیاء کے خلاف ایک بیوہ خاتون سے مبینہ طور پر 40 لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ نمبر 1569/2026 کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ فیصل لشکر والا کے ذریعے ان کی ملاقات ساحر گوہر لودھی سے ہوئی، جنہیں انہوں نے سرمایہ کاری کے مقصد سے 40 لاکھ روپے دیے تھے۔

رقم واپسی کے لیے دیے گئے چیکس باؤنس ہونے کا دعویٰ

نغمہ وکیل کے مطابق ساحر لودھی نے انہیں ایک مرتبہ ڈھائی لاکھ جبکہ دوسری بار 4 لاکھ روپے ادا کیے، جبکہ رقم کی واپسی کے لیے مجموعی طور پر 7 چیکس بھی دیے گئے، جن کی مالیت 8 اور 9 لاکھ روپے بتائی گئی۔

خاتون کا دعویٰ ہے کہ مقررہ تاریخوں پر یہ چیکس قائد آباد برانچ میں جمع کرائے گئے، تاہم تمام چیکس باؤنس ہوگئے۔ ان کے مطابق صورتحال سے ساحر لودھی کو آگاہ کرنے پر انہوں نے مزید 44 لاکھ روپے کا چیک دیا، لیکن یہ چیک بھی کلیئر نہ ہوسکا۔

ساتھی کا 20 لاکھ روپے کا چیک بھی کلیئر نہ ہوا

نغمہ وکیل کے بیان کے مطابق ساحر لودھی سے دوبارہ رابطے کے بعد ان کے دوست فیصل ضیاء نے 20 لاکھ روپے کا چیک دیا، تاہم وہ بھی بینک سے کلیئر نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز سے دور اریج فاطمہ نے زندگی کا نیا باب کھول دیا

خاتون کا کہنا ہے کہ رقم کی واپسی کی متعدد کوششوں کے باوجود معاملہ حل نہ ہونے پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ انہوں نے ڈی جے ملیر کی عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعات 22-A اور 22-B کے تحت مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی۔

عدالتی حکم کے بعد پولیس نے ساحر لودھی اور فیصل ضیاء کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاہم مقدمے میں عائد الزامات کی حتمی حیثیت شواہد اور عدالتی کارروائی کے بعد ہی واضح ہوگی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں