معروف ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے اہلیہ کو طلاق دے دی، ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر علی حیدر آبادی اپنی اہلیہ سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ میں تمہیں بھائیوں کے سامنے طلاق دیتا ہوں، ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس حوالے سے مختلف دعوے اور تبصرے کیے جا رہے ہیں
دوسری جانب اس واقعے کے فوراً بعد زینب علی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جس میں وہ آبدیدہ نظر آتی ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے، کیونکہ انہیں اپنی جان کو خطرہ لاحق ہے۔
علی حیدر آبادی نے اپنی بیوی کو طلاق دی
— Sonia Talha Siddiqui (@Soniatalhasiddz) July 1, 2026
اس کی وڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر لگا دی
ایسے بدبخت اور لعنتی کردار کو
سوشل میڈیا سے بین کر دینا چاہئے
ایک عورت کی ایسی تذلیل
ان جیسوں کے لئے طلاق کوئی بڑی بات ہی نہیں ۔۔ pic.twitter.com/A3HSHqYPSE
یہ بھی پڑھیں:فرح سعدیہ اور توثیق حیدر نے شادی کی خبروں پر لب کشائی کر دی
زینب علی نے الزام عائد کیا کہ طلاق کے اعلان کے ساتھ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ان کے مطابق علی حیدر آبادی نے مبینہ طور پر کہا کہ ان کے پاس لاکھوں فالوورز اور بااثر شخصیات سے روابط ہیں، جس کے باعث وہ انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔