ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

Nasir Madni Apology
فائل فوٹو
Updated | Published June, 26 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر ناصر مدنی نے اپنے متنازع بیان پر اداکارہ مومنہ اقبال سے معافی مانگ کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان سامنے آنے والے تنازع کے بعد ناصر مدنی نے ایک تقریر کے دوران مومنہ اقبال پر سخت تنقید کی تھی۔

انہوں نے اداکارہ کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کیے اور تنازع کا ذمہ دار بھی انہیں قرار دیا، جس پر سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث چھڑ گئی۔

ناصر مدنی کے بیان کے بعد مومنہ اقبال نے اسے اپنی ساکھ اور عزت کیخلاف قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔

بعد ازاں 17 جون کو انہوں نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ عدنان احسان خان کے ذریعے ناصر مدنی کو 17 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا۔

قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ناصر مدنی کے بیانات اداکارہ کی شہرت، پیشہ ورانہ زندگی اور سماجی وقار کو نقصان پہنچانے کا سبب بنے ہیں، اس لیے ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے ریمارکس کی تردید کریں، متعلقہ مواد ہٹائیں اور عوامی سطح پر غیر مشروط معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار طارق طافو 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ناصر مدنی نے اپنے متنازع بیان پر معذرت کرتے ہوئے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ قانونی نوٹس واپس لیا جائے گا یا نہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.59 ▼ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.48 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.10 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.66
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.88 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں