رجب بٹ کو پولیس پروٹوکول دینے کیخلاف سماعت مقرر
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے 11 مئی کی کاز لسٹ جاری کردی ، جس کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ اس اہم درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست شہری پلوشہ عبدالحد کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی سکیورٹی اور یوٹیوبر رجب بٹ کو فریق بنایا گیا، عدالت کی جانب سے تمام فریقین سے جواب بھی طلب کیا جاچکا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق رجب بٹ کیخلاف سیشن کورٹ میں ایک خاتون سے زیادتی کے مقدمے کا ٹرائل جاری ہے جبکہ درخواست گزار خود اس کیس میں گواہ ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک نامزد ملزم کو ہر پیشی پر پولیس پروٹوکول فراہم کرنا قانون اور انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ رجب بٹ نہ کسی سرکاری عہدے پر فائز ہیں اور نہ ہی وہ کوئی پبلک آفس ہولڈر ہیں، اس کے باوجود انہیں خصوصی سکیورٹی اور پروٹوکول دینا سرکاری وسائل کا غلط استعمال ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نمرہ خان دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ رجب بٹ کو عدالت پیشی کے موقع پر دیا جانے والا پولیس پروٹوکول فوری طور پر واپس لینے کا حکم جاری کیا جائے۔