ٹیلر سوئفٹ کی شادی میں مہمانوں کیلئے حیران کن درخواست
Taylor Swift wedding
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کے منگیترنے اپنی شادی کے حوالے سے ایک منفرد اور حیران کن درخواست کی ہے۔

  رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا اس سال جولائی میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ تقریب پہلے ہی سب سے زیادہ زیرِ بحث آنے والی تقاریب میں شمار ہو رہی ہے۔

روایتی تحائف لینے کے بجائے دونوں نے مہمانوں سے کہا ہے کہ وہ انہیں کوئی تحفہ نہ دیں، تاہم اس کے ساتھ ایک خاص شرط بھی رکھی گئی ہے۔

ایک ذریعے کے مطابق انہوں نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ تحائف خریدنے کے بجائے خیراتی اداروں کو عطیات دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پہلے ہی سب کچھ موجود ہے اور وہ اپنی خوشی کے اس موقع کو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

ذرائع کے مطابق ٹیلر اور ٹریوس نے چند ایسے فلاحی اداروں کی فہرست بھی فراہم کی ہے جو ان کے دل کے قریب ہیں اور مہمانوں کو دل کھول کر عطیہ دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔

مداحوں اور قریبی افراد نے اس خیال کو بے حد پسند کیا ہے اور اسے سچا، بامعنی اور ٹیلر کی شخصیت کے عین مطابق قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلر سوفٹ اور ٹریوس کیلسے نے دو ہزار تئیس میں ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کیا تھا اور اگست دو ہزار پچیس میں ایک جذباتی سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جو تیزی سے مقبول ہو گیا۔