عدالت کا علی ظفر کے حق میں فیصلہ،میشا شفیع پر بھاری جرمانہ عائد
Ali Zafar defamation case
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) سیشن عدالت لاہور نے گلوکار علی ظفر کے دعوے کو درست قرار دیتے ہوئے میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے جس کے جواب میں علی ظفر نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

سیشن عدالت لاہور نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد علی ظفر کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے میشا شفیع کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ بغیر ثبوت الزامات کسی کی ساکھ کو متاثر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی : مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 18 افراد ہلاک

اس سے قبل ہائی کورٹ بھی اس معاملے میں اہم فیصلہ دے چکی ہے جہاں میشا شفیع کی سوشل میڈیا پر بیان دینے کی پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا تھا کہ اظہار رائے بنیادی حق ضرور ہے مگر اسکی حدود واضح ہیں۔

عدالت کے مطابق کسی بھی شخص کو آزادی اظہار کے نام پر دوسرے کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور قانون ایسے معاملات میں واضح راہنمائی فراہم کرتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں