ترکش فیشن انفلوئنسر انتقال کر گئیں
Ayşe Gül İraslan
فائل فوٹو
(ویب ٖڈیسک): ترکیہ کی معروف فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی اچانک اور پراسرار موت سے سوشل میڈیا اور مداحوں میں شدید صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اہلخانہ جب عائشہ سے رابطہ نہ کرسکے تو تشویش بڑھ گئی اور انہوں نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس پر  ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ابتدائی معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ 27سالہ عائشہ گل کو استنبول کے علاقے کاغیتھانے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

 بعد ازاں پولیس اور پراسیکیوٹر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لاش کو مزید فرانزک جانچ کے لیے منتقل کر دیا تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

تحقیقات کے دوران عمارت کی سکیورٹی فوٹیج بھی دیکھی گئی جس میں ایک شخص، سونائے کُرتولوش کو ان کے گھر میں داخل ہوتے اور کچھ دیر بعد باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

پولیس نے متعلقہ شخص سے پوچھ گچھ کی تاہم بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا، اس کے وکلا کے مطابق وہ  موقع پر موجود نہیں تھا۔

حکام نے تاحال کسی بھی قسم کی بدفعلی کی تصدیق نہیں کی، تاہم کیس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں، فارنزک رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ واضح ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ عائشہ گل ایراسلان سوشل میڈیا پر ایک نمایاں فیشن انفلوئنسر کے طور پر جانی جاتی تھیں اور ان کے لاکھوں فالوورز تھے وہ ترک فیشن شو میں بھی نظر آ چکی تھیں جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا تھا۔

 

ضرور پڑھیں