کوبرا سانپ کے ڈسنے سے معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں
Afania Nwangin Voice Nigeria death
فائل فوٹو
ابوجا: (ویب ڈیسک) نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ابھرتی ہوئی اور مشہور گلوکارہ افنانیا نوانگین کوبرا سانپ کے ڈسنے سے جانبر نہ ہو سکیں۔

26 سالہ گلوکارہ کی اچانک موت نے موسیقی کے مداحوں اور فنکار برادری کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

افنانیا نوانگین کو شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے معروف ٹی وی شو دی وائس نائیجیریا میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانا کے گانے ٹیک اے بو کی شاندار پرفارمنس پیش کی، ان کی آواز اور انداز نے کم وقت میں لاکھوں دل جیت لیے تھے۔

امیموسو کوائر کے سربراہ سیم ایزوگوو کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب افنانیا اپنے اپارٹمنٹ میں سو رہی تھیں۔ اسی دوران ایک کوبرا سانپ نے ان کی کلائی پر ڈس لیا۔ واقعے کے بعد سانپ پکڑنے والوں نے اپارٹمنٹ سے دو سانپ پکڑے، جن میں ایک درمیانے سائز کا کوبرا بھی شامل تھا۔

افنانیا کے قریبی دوست پاسکل نوورگو کے مطابق انہیں فوری طور پر قریبی کلینک لے جایا گیا، تاہم وہاں اینٹی وینم دستیاب نہ ہونے کے باعث انہیں فیڈرل میڈیکل سینٹر جابی منتقل کیا گیا۔ اسپتال پہنچنے تک ان کی حالت انتہائی نازک ہو چکی تھی، وہ سانس لینے میں دشواری کا شکار تھیں اور بات کرنے سے قاصر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیپال کے مشہور اداکار سنیل تھاپا انتقال کر گئے

ایزوگوو کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایک اینٹی وینم تو دیا گیا، مگر مطلوبہ مقدار دستیاب نہیں تھی۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مریضہ کو بروقت اور مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم شدید اعصابی پیچیدگیوں کے باعث ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 50 لاکھ افراد کو سانپ ڈستے ہیں، جن میں سے ایک لاکھ کے قریب اموات ہوتی ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں