بھارتی فلم دھرندھر کے جواب میں پاکستانی فلم میرا لیاری کی جلد ریلیز کا اعلان
Mera Lyari movie
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) بھارت کی فلم دھرندھر کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے جواب میں سندھ حکومت کی معاونت میں نئی فلم میرا لیاری تیار کر لی گئی ہے۔

سندھ کے سینٹر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ و مانس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ بھارتی فلم دھرندھرپاکستان اور خصوصاً لیاری کے حالات منفی پروپیگنڈا پھیلا رہی ہے، ان کے مطابق لیاری کو تشدد اور جرائم کے ساتھ جوڑنا حقیقت کے منافی ہے کیونکہ یہ علاقہ امن، ثقافت، صلاحیتوں اور جدوجہد کی روشن مثال ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ فلم میرا لیاری میں اس تاریخی علاقے کا حقیقی اور مثبت رخ دکھایا جائے گا، جہاں امن، خوشحالی اور فخر نمایاں نظر آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت فلموں کے ذریعے اپنی شکست کو کامیابی میں تبدیل نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: بونڈی بیچ فائرنگ، حملہ آور بھارتی نژاد نکلا

فلم کی تیاری میں سندھ حکومت نے بھرپور تعاون کیا ہے جبکہ فلم کو جنوری کے پہلے ہفتے میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے، یہ فلم نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے پوسٹرز بھی جاری کردئیے گئے ہیں جن میں لیاری کے مختلف رنگ دکھائے گئے ہیں، فلم میں عائشہ عمر، دنانیرمبین، سمیعہ ممتاز و اعجاز اور دیگر معروف اداکار شامل ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں