بھارتی فلم دھرندھر کو خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا
نئی ریلیز ہونے والے بھارتی فلم دھرندھر کو پاکستان مخالف مواد کے باعث خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا ہے۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) نئی ریلیز ہونے والے بھارتی فلم دھرندھر کو پاکستان مخالف مواد کے باعث خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں دھرندھر کی ریلیز روک دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم سازوں کی بھرپور کوشش کے باوجود بعض خلیجی ممالک میں دھرندھر کی ریلیز کی اجازت نہیں ملی جس کے باعث دھرندھر کسی بھی خلیجی ملک میں ریلیز نہیں ہو سکی۔

متعدد بھارتی نشریاتی اداروں نے اپنی رپورٹس میں اسی دعوے کا حوالہ دیا ہے۔

ادیتیا دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دھرندھر کی کہانی ایک بھارتی جاسوس کے گرد گھومتی ہے، جسے رنویر سنگھ نے نبھایا ہے، جس کی تعیناتی کراچی کے علاقے لیاری میں ہوتی ہے، فلم کی کاسٹ میں ارجن رامپال، آر مادھون، سنجے دت اور اکشے کھنہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور میری بیوی رہی ہیں، مفتی قوی حیران کن دعویٰ

پاکستانی اور بھارتی فلم بینوں نے پراپیگنڈا پر مبنی فلم پر کڑی تنقید کی ہے جبکہ بعض پاکستانی فلم بینوں نے شکوہ کیا کہ ہماری اپنی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ان کہانیوں کو سنبھالنے میں ناکام رہی جو اصل میں ہماری ہیں۔

کچھ پاکستانی ناظرین کی جانب سے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی عوام باقاعدگی سے بھارتی مواد کو پسند کرتے ہیں حالانکہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندیاں اور بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں