گزشتہ دنوں اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل سے دورہ اختیار کر لی تھی لیکن آج انہوں نے ایک پوسٹ میں شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کے رویوں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی لیکن حیرت ہے میڈیا والے میرے والدین کو فون کرکے ان سے میری موت سے متعلق عجیب سوالات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے اور اہلخانہ کیلئے تکلیف دہ بات ہے، ایسی ہی باتوں کی وجہ سے میں پہلے ذہنی اذیت کا شکار تھی لیکن ایسے سوالات کے باعث اب تو جسمانی کوفت بھی محسوس کرنے لگی ہوں۔
علیزے شاہ نے کہا کہ جب میں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام چیزیں کو ختم کیا تھا اور سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کیا تھا تب ہی اپنی بائیو میں لکھا تھا کہ زندہ ہوں،لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس کے باوجود بے بنیاد افواہوں کو پھیلایا جا رہا ہے۔
اداکارہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ میں نا صرف سوشل میڈیا بلکہ اب میڈیا میں بھی واپس نہیں آؤں گی کیونکہ ایسی چیزیں اب میری برداشت سے باہر ہو چکی ہیں۔
علیزے نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ براہ کرم میری پروائیویسی کا خیال رکھیں اور میرے والدین کو عجیب و غریب سوالات کیلئے کال نہ کریں، خدا کیلئے من گھڑت کہانیاں بنانا بند کر دیں اور مجھے چین سے جینے دیں۔