یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہالی ووڈ اداکار تمایو پیری ہوائی کے شہر اوہو کے شمالی بیچ پر 23 جون بروز اتوار کو سرفنگ کر رہے تھے کہ جب اداکار پر شارک نے حملہ کردیا اور وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
شارک کے حملے کے چند وقت بعد 49 سالہ ہالی ووڈ اداکار تمایو پیری ملایکہانہ بیچ پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اوہو ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اداکار کے ساتھ پیش آئے حادثے کی اطلاع دوپہر ایک بجے موصول ہوئی تھی جس کے بعد ان تک پہنچنے کے لیے ’جیٹ اسکی‘ کا استعمال کرکے انہیں کنارے پر لایا گیا جہاں ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نےہالی ووڈ اداکار کو پیری کو مردہ قرار دیا۔
ریسکیو عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ تمایو پیری کے جسم پر شارک کے متعدد بار کاٹنے کے نشانات موجود تھے۔
ہالی ووڈ اداکار تمایو پیری نے' پائریٹس آف کیریبیئن: آن اسٹرینگ ٹائیڈز' میں ایک بحری قزاق کا رول ادا کیا تھا۔
اس کے علاوہ وہ 'ہوائی فائیو-او' میں اور کلٹ ٹی وی سیریز 'لوسٹ' میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جسے بڑے پیمانے پر امریکی جزیرے پر فلمایا گیا تھا۔
ساتھ ہی انہوں نے 2002 کی سرفنگ فلم 'بلیو کرش' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
بڑی اور چھوٹی اسکرین پر پرفارمنس کے علاوہ، پیری ایک لائف گارڈ اور پیشہ ور سرفر تھے جنہیں مقامی کمیونٹی میں ہر ایک جانتا تھا۔