عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 26 2026 |
لندن (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمت 0.64 فیصد بڑھ کر95.21 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی حادثے کا شکار، 31 افراد جاں بحق
مارکیٹ اعداد و شمار کے تحت برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 95.21 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 0.74 فیصد اضافے کے ساتھ 84.30 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی مسلسل برقرار ہے، اور گزشتہ روز بھی خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔