سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold Price in Pakistan Today
فائل فوٹو
Updated | Published November, 6 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک کمی ہوگئی، جس کے باعث سونا خریدنے کے خواہشمند شہریوں کو کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 65 ڈالر فی اونس کم ہوکر 4066 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 6500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5573 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 85 روپے سستی ہونے کے بعد 5678 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر پڑتا ہے۔ ڈالر کی قدر، عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خرید و فروخت بھی قیمتوں میں تبدیلی کا سبب بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل مسلسل چوتھے روز سستا

مسلسل دو روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں حالیہ کمی نے زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کی توجہ ایک بار پھر صرافہ بازاروں کی جانب مبذول کرادی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.50 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.31 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.62 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,550 ▲ 11,759
Gold 22K Per Tola 386,421 ▲ 10,779
Gold 21K Per Tola 368,856 ▲ 10,289
Gold 18K Per Tola 316,162 ▲ 8,819
Silver Per Tola 5,419 ▲ 202
Platinum Per oz (USD) 1,502 ▲ 53.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 362.00 ▼ 19.14
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں