تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کردیا

Lahore Roti Price Increase
فائل فوٹو
Updated | Published October, 18 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) مہنگائی کے ستائے لاہور کے شہریوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر سامنے آگئی، جہاں روٹی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

پہلے 17 روپے میں فروخت ہونے والی روٹی اب 20 روپے میں دستیاب ہے، جس سے روزانہ روٹی خریدنے والے شہریوں کے گھریلو اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ اس کے آٹے کے پیڑے کا وزن بھی کم کردیا گیا ہے، قیمت بڑھنے کے باوجود روٹی کا وزن کم ہونا عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، جبکہ پہلے ہی مہنگائی نے عام آدمی کا بجٹ متاثر کر رکھا ہے۔

دوسری جانب تندور مالکان نے قیمت میں اضافے کی وجہ آٹے اور میدے کی بوریوں کو مہنگا ہونا قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں ہر ہفتے اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث تندور چلانے کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

تندور مالکان کے مطابق گیس کی عدم دستیابی بھی کاروبار کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے، گیس نہ آنے کی وجہ سے سلینڈر استعمال کرکے تندور چلانا پڑ رہے ہیں، جس سے اخراجات میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

شہریوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے اور وزن میں مبینہ کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اس بنیادی غذا کی قیمت بڑھنے سے محدود آمدن والے خاندان زیادہ متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

آٹے، میدے اور ایندھن کے بڑھتے اخراجات کے باعث روٹی کی قیمت میں اضافے نے ایک بار پھر مہنگائی اور عوام کی قوت خرید سے متعلق سوالات اٹھا دیے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.41
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.54 ▲ 0.46
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,147 ▲ 2,927
Gold 22K Per Tola 395,218 ▲ 2,683
Gold 21K Per Tola 377,254 ▲ 2,561
Gold 18K Per Tola 323,360 ▲ 2,195
Silver Per Tola 5,933 ▲ 137
Platinum Per oz (USD) 1,622 ▲ 17.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں