عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

Crude Oil Prices Today
فائل فوٹو
Updated | Published October, 18 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 109 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی اضافے کے بعد 101 ڈالر 40 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 113 ڈالر 40 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں اور ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات بتائے جا رہے ہیں۔ یہ اہم بحری گزرگاہ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، جہاں پیدا ہونے والی کشیدگی عالمی توانائی کی منڈیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی برقرار رہنے اور تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان رہتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہونے کے اثرات درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک کی معیشتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

پاکستان جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک میں عالمی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے دباؤ کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے، تاہم مقامی قیمتوں کا انحصار حکومتی فیصلوں اور دیگر عوامل پر بھی ہوتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.41
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.54 ▲ 0.46
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,147 ▲ 2,927
Gold 22K Per Tola 395,218 ▲ 2,683
Gold 21K Per Tola 377,254 ▲ 2,561
Gold 18K Per Tola 323,360 ▲ 2,195
Silver Per Tola 5,933 ▲ 137
Platinum Per oz (USD) 1,622 ▲ 17.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں