سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی/فائل فوٹو
Updated | Published September, 28 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مندی کے رجحان کے بعد پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی پیر کے روز سونے کے ریٹس میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہی دن میں فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 800 روپے کم ہو گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 973 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کا نیا ریٹ 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر
عالمی مارکیٹ میں سونا 128 ڈالر فی اونس سستا ہو کر 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی تولہ چاندی 325 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 578 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔