سونا کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

gold price Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published September, 26 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ کم ہوگئے۔

صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 21 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4284 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 60 روپے سستی ہونے کے بعد 6903 روپے کی ہوگئی۔

واضح رہے کہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یہ کمی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 47 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، گزشتہ روز عالمی سطح پر سونا 4305 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 4700 روپے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے ہوگئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 4029 روپے اضافے سے 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اوور سیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، 16 ارب کے انعامات کا اعلان

سونے کی قیمتوں میں تازہ کمی کے بعد شہریوں اور سرمایہ کاروں کی نظریں آئندہ دنوں میں عالمی مارکیٹ کے رجحان پر مرکوز ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں