بجلی صارفین اب اپنی مرضی سے بجلی خرید سکیں گے

Pakistan Electricity Market
فائل فوٹو
Updated | Published September, 20 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے پاور سسٹم میں سنگل خریدار نظام سے مسابقتی بجلی مارکیٹ کی جانب اہم پیش رفت سامنے آگئی، جس کے تحت بجلی کے بڑے صارفین مستقبل میں اپنی ضرورت اور مرضی کے مطابق بجلی خرید سکیں گے۔

پاور ڈویژن نے ملکی تاریخ کی پہلی بجلی نیلامی کیلئے خواہشمند اداروں سے تجاویز طلب کرلی ہیں اور اس سلسلے میں درخواست برائے تجاویز جاری کردی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت آئندہ پانچ سال کے دوران مجموعی طور پر 800 میگاواٹ بجلی کی نیلامی کی جائے گی، جبکہ پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی نیلامی کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے نیلامی کے عمل کے آغاز پر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عملی طور پر بجلی کی خریداری کے عمل سے باہر ہو رہی ہے، مستقبل میں حکومت نہ اپنی مرضی سے بجلی خرید سکے گی اور نہ ہی اسے اپنے مقرر کردہ نرخوں پر صارفین کو فروخت کرنے کا اختیار ہوگا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور بجلی استعمال کرنے والے صارفین براہ راست خرید و فروخت کرسکیں گے۔ کاروباری ادارے اور صنعتیں مسابقتی بنیادوں پر پاور پلانٹس سے بجلی حاصل کرسکیں گی، جبکہ نظام میں شفافیت کو بنیادی اہمیت دی جائے گی۔

وزیر توانائی کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک میگاواٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے بڑے صارفین اس نظام سے فائدہ اٹھائیں گے۔ بعد ازاں بجلی کی باقاعدہ منڈی قائم ہونے کے ساتھ عام صارفین کیلئے بھی اپنی پسند کے بجلی فراہم کنندہ سے بجلی خریدنے کے امکانات پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

انہوں نے کہا کہ مسابقتی نظام سے صنعتوں کو نسبتاً سستی بجلی دستیاب ہونے کی صورت میں عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت بہتر ہوسکتی ہے اور ملکی صنعتوں کو برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں