سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 776 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 06 روپے مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 347 ڈالر کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیول ریلیف اسکیم خطرے میں، ڈیلرز کا عمل درآمد سے انکار
اس کے علاوہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 140 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 942 روپے ہوگئی۔
جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دیتے ہیں۔ غیر یقینی میں اضافے کے باعث سونے کی طلب بڑھتی ہے، جس کا براہ راست اثرعالمی اورمقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت پر پڑتا ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی حالات میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔