عالمی منڈی میں خام تیل پھر مہنگا ہوگیا

Crude Oil Prices
فائل فوٹو
Updated | Published September, 16 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور سعودی عرب کے اہم تیل انفرااسٹرکچر پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جس سے عالمی سپلائی کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

عالمی منڈی میں کاروبار کے دوران خام تیل کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کی بندش نے عالمی توانائی کی سپلائی سے متعلق تشویش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خلیجی خطے میں بحری جہازوں کی آمدورفت معمول پر لانے کی کوششیں بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں، جس کے باعث عالمی منڈی میں سرمایہ کار تیل کی مستقبل کی فراہمی کے حوالے سے محتاط دکھائی دے رہے ہیں۔

منگل کو ابتدائی کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 108.6 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 104.25 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل کی قیمت بھی نمایاں سطح پر موجود ہے اور 123.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری رہی۔

سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن کی بندش کو عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات میں شمار کیا جارہا ہے۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پہلے ہی عالمی توانائی کی منڈی دباؤ کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

معاشی ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے یا تیل کی ترسیل متاثر ہونے کی صورت میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں