پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

Pakistan Stock Market
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published September, 11 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی دیکھی گئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران فروخت کا دباؤ نمایاں رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 757 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، شدید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

مارکیٹ میں اچانک آنے والی اس بڑی گراوٹ نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔ کاروباری حلقوں کے مطابق عالمی سطح پر پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات مقامی اسٹاک مارکیٹ پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے، جس سے عالمی معیشت کے حوالے سے بھی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں دوران کاروبار برینٹ خام تیل کی قیمت میں 7.1 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کو خطے میں جاری جنگ اور جغرافیائی کشیدگی سے جوڑا جا رہا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے درآمدی ممالک کے مالی دباؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، پاکستان جیسی معیشتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی حالات میں بہتری نہ آنے کی صورت میں آنے والے دنوں میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں