عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

US Iran Tensions
فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے چھٹے ماہ میں داخل ہونے کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کے سودے 2.51 ڈالر یا 2.85 فیصد اضافے کے بعد 90.61 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ WTI کی قیمت 2.13 ڈالر یا 2.55 فیصد بڑھ کر 85.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تازہ فوجی کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا جب امریکی فورسز نے اتوار کو آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی جزیرے لارک پر موجود دو لانچرز کو نشانہ بنایا۔ اسے جولائی کے اواخر کے بعد ایران کے خلاف امریکا کی پہلی معلوم فوجی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی کارروائی کے ردعمل میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں موجود دو امریکی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا، ایرانی میڈیا نے پاسدارانِ انقلاب کے حوالے سے اس کارروائی کی تصدیق کی۔

مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سائکامور کا کہنا ہے کہ خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تاہم یہ صورتحال کتنے عرصے تک برقرار رہے گی، اس بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے، کشیدگی چند دنوں سے لے کر چند ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ کا نیا سہولت اکاؤنٹ اب صرف ایک دن میں کھلے گا

دوسری جانب تکنیکی تجزیے کے مطابق اگر WTI خام تیل 85.80 سے 85.90 ڈالر فی بیرل کی مزاحمتی سطح عبور کرلیتا ہے تو قیمت پہلے گزشتہ ہفتے کی 87.69 ڈالر کی بلند ترین سطح اور بعد ازاں جولائی کی 93.50 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں