حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کمی، جبکہ ڈیزل ایک روپے 39 روپے مہنگا ہوگیا/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 12 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مہنگا کردیا ہے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم ڈیلرز کا بھی پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان
گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 12 اگست 2026 (یعنی آج) سے ہوگا، وزارت کے مطابق قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔