عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 90ڈالرفی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں/فائل فوٹو
Updated | Published August, 12 2026 |
(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 72 سینٹس اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 89.63 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 71 سینٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 83.91 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں اہم بینچ مارک منگل کے روز بھی ایک ڈالر سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوئے، جو 31 جولائی کے بعد ان کی بلند ترین اختتامی سطح تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی ایک روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ

رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافہ پیر کے روز تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد بھی جاری رہا۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی توقعات کمزور پڑ رہی ہیں۔

اگرچہ صنعتی اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.78 ▲ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.62 ▲ 0.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.22 ▲ 0.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 738
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 676
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 646
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 553
Silver Per Tola 6,644 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,751 ▲ 4.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92 ▼ 1.70
Diesel HSD Per Litre 247.34 ▼ 0.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68 ▼ 0.27
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں