پیٹرول 139 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ہونے کا انکشاف

پاکستان میں پیٹرول اور ہائی اسپید ڈیزل کی قیمتوں میں ٹیکس اور لیوی کا آضافہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمنتوں میں ٹیکسز، لیوی اور مارجنز شامل ہونے کا انکشاف/فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 10 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بڑھتے ٹیکسزکے بوجھ کی زد میں ہیں جب کہ پیٹرول اصل قیمت سے 139روپے 93 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 116 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا فروخت ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک لیٹرپیٹرول کی بنیادی لاگت 197 روپے 69 پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت فی لیٹر قیمت 327 روپے 62 پیسے مقرر ہے تاہم شہری ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 130روپے 23 پیسے جب کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 116 روپے لیوی، ٹیکس اورمارجنز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی، 21 روپے 24 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپے48 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔

اسی طرح فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 264 روپے 76 پیسے ہے جب کہ اس کی قیمت 380 روپے 86پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 116 روپے کی لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں،ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر پیٹرولیم لیوی 74روپے 28 پیسے اور کلائمٹ سپورٹ لیوی 5 روپے کے حساب سے عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بڑا اضافہ

ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر میں 15 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 4 روپے 63 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.78 ▲ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.62 ▲ 0.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.22 ▲ 0.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 738
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 676
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 646
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 553
Silver Per Tola 6,644 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,751 ▲ 4.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92 ▼ 1.70
Diesel HSD Per Litre 247.34 ▼ 0.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68 ▼ 0.27
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں