عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
عالمی منڈی میں برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکاڑد کی گئی ہے/فائل فوٹو
Updated | Published July, 28 2026 |
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں عارضی وقفے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جو رواں سال 8 اپریل کے بعد ایک روز میں سب سے بڑی گراوٹ قرار دی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 11.3 فیصد کمی واقع ہوئی جس کے بعد یہ 85.87 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل تقریباً 7 فیصد سستا ہو کر 82.61 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں یہ نمایاں کمی امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفے کے بعد سامنے آئی جس سے سرمایہ کاروں میں سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن نے ایرانی حکومت کی درخواست پر ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نئی جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوا تو امریکا دوبارہ کارروائی شروع کر سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.50 ▲ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.37 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▼ 0.22
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,705 ▲ 6,562
Gold 22K Per Tola 392,979 ▲ 6,015
Gold 21K Per Tola 375,117 ▲ 5,742
Gold 18K Per Tola 321,529 ▲ 4,922
Silver Per Tola 6,251 ▲ 191
Platinum Per oz (USD) 1,629 ▲ 35.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 334.18 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 255.16 ▲ 2.56
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.10 ▲ 1.96
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں