سرحد پار تجارت کیلئے پہلی بار پی ایس ڈبلیو ایپ متعارف
پی ایس ڈبلیو کے مطابق اس ایپ کے ذریعے درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس اپنی تجارتی سرگرمیوں کی نگرانی باآسانی کر سکیں گے جبکہ کسٹم سے متعلق اہم معلومات بھی فوری طور پر حاصل ہوں گی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ایپ میں درآمدی و برآمدی ڈیکلیئریشنز کی مانیٹرنگ، کسٹم کلیئرنس کی رئیل ٹائم اپ ڈیٹس اور ریگولیٹری تقاضوں سے متعلق سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
صارفین مختلف سرٹیفیکیٹس تک آن لائن رسائی حاصل کرنے کے ساتھ صوبائی سیس اور بینک گارنٹی ریلیز کی درخواست بھی موبائل ایپ کے ذریعے جمع کرا سکیں گے۔
پی ایس ڈبلیو کے مطابق ایپ میں پیمنٹ سلپ آئی ڈی، پیمنٹ مینجمنٹ سسٹم اور صارفین کی رہنمائی کیلئے کسٹمر سپورٹ کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تجارتی عمل کو مزید تیز، شفاف اور موثر بنانا ہے تاکہ کاروباری برادری کو جدید ڈیجیٹل سہولتوں سے بھرپور فائیدہ پہنچایا جا سکے۔