پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی

Pakistan Stock Market Update
فائل فوٹو
Updated | Published July, 23 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، جہاں مارکیٹ میں معمولی کمی دیکھی گئی، جبکہ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری سیشن کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے اہم ترین ہنڈریڈ انڈیکس میں 285 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد انڈیکس 174 ہزار 144 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور موجودہ معاشی صورتحال سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے، سرمایہ کار ملکی معیشت، عالمی مالیاتی حالات اور مختلف معاشی فیصلوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جس کے باعث خرید و فروخت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی سامنے آئی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہونے کے بعد 277 روپے 91 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق  ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی سے درآمدی اخراجات اور مہنگائی کے دباؤ پر محدود اثر پڑ سکتا ہے، تاہم روپے کی قدر میں بہتری کیلئے معاشی استحکام، برآمدات میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور مندی کا ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جبکہ کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں معمولی تبدیلیاں جاری ہیں۔ سرمایہ کار آئندہ معاشی اعداد و شمار اور حکومتی پالیسیوں کے منتظر ہیں، جن کے اثرات مارکیٹ کی سمت پر پڑ سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں