کویت سٹی: پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

Kuwait fuel prices
فائل فوٹو
Updated | Published July, 1 2026 |
کویت سٹی:(ویب ڈیسک) کویت حکومت نے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جن کا اطلاق یکم جولائی سے 30 ستمبر تک ہوگا۔

نئی قیمتوں کا اعلان کویت نیشنل پٹرولیم کمپنی (کے این پی سی) کی جانب سے کیا گیا، جس کے مطابق بیشتر ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم الٹرا 98 گیسولین کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق پریمیئم 91 گیسولین (پیٹرول) کی قیمت بدستور 85 فلز فی لیٹر برقرار رہے گی، جبکہ سپر 95  گیسولین 105 فلز فی لیٹر میں دستیاب ہوگی۔ اسی طرح ڈیزل اور مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت بھی بغیر کسی اضافے کے 115 فلز فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب الٹرا 98  گیسولین استعمال کرنے والے صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی، کیونکہ اس کی قیمت 225 فلز فی لیٹر سے بڑھا کر 275 فلز فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس طرح اس ایندھن کی قیمت میں 50 فلز فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کویت نیشنل پٹرولیم کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں حکومتی پالیسی اور ایندھن کی قیمتوں کے باقاعدہ جائزہ لینے کے نظام کے تحت مقرر کی گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق ان نرخوں کی منظوری ریاستی سبسڈیز کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے دی ہے، جو مقامی اور عالمی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں کا وقتاً فوقتاً تعین کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

واضح رہے کہ کویت میں ایندھن کی قیمتوں کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ عالمی تیل کی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کیا جا سکے

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.14 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.70 ▲ 0.54
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.73 ▲ 0.60
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.94 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں