گھی، کوکنگ آئل قیمتوں میں 15 روپے کلو تک اضافے کا خدشہ

گھی،کوکنگ آئل
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو تک اضافے کا خدشہ ہے/ فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published June, 19 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی کے لیے ایک اور پریشان کن خبر سامنے آئی ہے۔ وفاقی بجٹ کے بعد ملک میں بنیادی ضرورت کی اشیاء گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان و ناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو تک اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

پاکستان و ناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں کی جانیوالی تبدیلیوں کے باعث گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی کلو گرام تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے ؟ اہم خبر

پی وی ایم اے کے چیئرمین عمر ریحان نے بجٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فنانس بل میں تھرڈ شیڈول کے دائرہ کار کو بڑھا دیا گیا ہے، جس کے تحت اب ٹیکس کی وصولی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس کی بنیاد پر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گھی اور کوکنگ آئل ہر پاکستانی گھرانے کے کچن کی بنیادی ضرورت ہیں۔ غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی مہنگائی سے نڈھال ہے۔ ایسے میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں 15 روپے تک کا یہ ممکنہ اضافہ ان کے ماہانہ بجٹ کو مزید متاثر کرے گا۔

 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-19 USD to PKR 278.30
2026-06-19 EUR to PKR 319.00
2026-06-19 GBP to PKR 367.57
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-19 Silver (XAG) 1 Ounce 19,547.14
2026-06-19 Gold (XAU) 1 Ounce 1,207,415.08
2026-06-19 Platinum (XPT) 1 Ounce 503,912.98
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-19 Petrol (Super) 373.78
2026-06-19 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-19 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں