پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے کمی کا امکان

Petrol Price Reduction Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published June, 19 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی سطح پر خام تیل اور ریفائن شدہ مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے  فی لیٹر کمی کی تجویز ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 18 روپے 18 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 245 روپے 16 پیسے سے کم ہو کر 226 روپے 98 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 36 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 268 روپے فی لیٹر تک آ گئی ہے۔ تاہم صارفین کو ملنے والے ریلیف کا انحصار حکومت کے حتمی فیصلے پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومت ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں 27 روپے فی لیٹر اضافے پر غور کر رہی ہے، جبکہ پیٹرول پر عائد اضافی لیوی میں 26 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے، اگر لیوی میں ردوبدل کیا گیا تو پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ کمی کا مکمل فائدہ عوام تک نہیں پہنچ سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مڈل کلاس طبقے کیلئے حکومت نے سولر سکییم کا اعلان کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، جس کا عوام بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-19 USD to PKR 278.30
2026-06-19 EUR to PKR 319.00
2026-06-19 GBP to PKR 367.57
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-19 Silver (XAG) 1 Ounce 19,547.14
2026-06-19 Gold (XAU) 1 Ounce 1,207,415.08
2026-06-19 Platinum (XPT) 1 Ounce 503,912.98
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-19 Petrol (Super) 373.78
2026-06-19 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-19 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں