فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 8 ہزار 600روپے سستا ہو گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ76ہزار 362 روپے سے کم ہو کر 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار373 روپے کم ہو کر 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں بھی فی اونس سونے کے بھاؤ گر گئے، بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت میں 86 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد عالمی صرافہ منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 4 ہزار 540 ڈالر سے کم ہو کر 4 ہزار 454 ڈالر رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان
علاوہ ازیں ملکی صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت میں بھی 259 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 7 ہزار 894 روپے پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔