عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

Middle East Oil Price Surge
فائل فوٹو
Updated | Published June, 2 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے اثرات عالمی معیشت پر واضح طور پر نظر آنے لگے،جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق خطے کی غیر یقینی صورتحال نے سپلائی چین اور تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات کو بڑھا دیا، جس کا براہ راست اثر عالمی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ بڑھ کر 91.41 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح عالمی معیار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بھی اضافے کے بعد 94.29 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں مشرق وسطیٰ میں استعمال ہونے والے اہم تیل اقسام میں سے اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 94.43 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ جغرافیائی صورتحال نے عالمی توانائی مارکیٹ کو غیر یقینی کیفیت سے دوچار کر دیا ہے۔ تیل پیدا کرنے والے اہم خطوں میں کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، جس سے مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

توانائی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خطے کی صورتحال جلد بہتر نہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ یا شدید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے، جو عالمی معیشت اور مہنگائی کی شرح پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔