پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 937 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 388 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں اس تیزی کو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور معاشی اشاریوں میں استحکام کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں معاشی پالیسیوں میں تسلسل، غیر ملکی سرمایہ کاری میں توقعات اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری نے اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دیا ہے، اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مزید مثبت پیش رفت دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 پیسے کی کمی کے بعد 278.64 روپے پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
کرنسی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر اور درآمدی و برآمدی توازن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی اور ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ملکی معیشت کیلئے مثبت اشارہ ہے، تاہم پائیدار بہتری کیلئے مزید اصلاحات اور سرمایہ کاری میں تسلسل ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں
سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید استحکام کی جانب بڑھ سکتی ہے۔