پندرہ سو روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

1500 روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈز کی 106ویں قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated 21 گھنٹے قبل | Published May, 12 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک)1500 روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈز کی 106ویں قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق قرعہ اندازی کی تقریب سیالکوٹ میں اسٹیٹ بینک کے بینکنگ ہال میں صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگی، تقریب میں پرائز بانڈ ہولڈرز، سرمایہ کار اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ تمام عمل کو شفاف بنانے کے لیے ضروری اقدامات بھی کیے گئے ہیں، کامیاب نمبروں کا اعلان تقریب کے دوران کیا جائے گا اور بعد میں مکمل فہرست بھی جاری کر دی جائے گی۔

1500 روپے کے پرائز بانڈ کی اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے جو ایک خوش نصیب بانڈ ہولڈر کو دیا جائے گا۔

دوسرے انعام کے تحت 3 کامیاب افراد کو 10،10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ تیسرے انعام کی مد میں ایک ہزار 696 خوش نصیبوں کو 18 ہزار 500 روپے فی کس دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سو روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ انداز کی تاریخ کا اعلان

پرائز بانڈز رکھنے والے شہری اس قرعہ اندازی کے منتظر ہیں کیونکہ قومی پرائز بانڈ اسکیم اب بھی عوام میں محفوظ سرمایہ کاری کا مقبول ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق پرائز بانڈ اسکیم میں اصل رقم محفوظ رہتی ہے اور شہریوں کو بڑے انعامات حاصل کرنے کا موقع بھی ملتا ہے، اسی لیے کم اور درمیانی آمدن والے افراد بھی اس اسکیم میں دلچسپی لیتے ہیں۔