پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری
مارکیٹ میں مثبت رجحان کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1.61 فیصد اضافے کے ساتھ 2646 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 67 ہزار 389 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان اور معاشی بہتری کی توقعات نے مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹوں میں بھی مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے، جنوبی کوریا کے کاسپی انڈیکس میں 7.85 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شنگھائی کمپوزٹ 1.27 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.74 فیصد اضافہ ہوا۔ بھارت کے نفٹی ففٹی انڈیکس میں بھی 0.4 فیصد بہتری دیکھی گئی، تاہم جاپان کا ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ بند رہا۔
کرنسی مارکیٹ میں بھی معمولی بہتری سامنے آئی، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 3 پیسے کمی کے بعد 278.72 روپے پر آ گئی ہے، جبکہ گزشتہ روز ڈالر 278.75 روپے پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے، اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مارکیٹ مزید ریکارڈ سطحیں چھو سکتی ہے۔