ٹویوٹا موٹرز کا فارچونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان

معروف آٹو موبائل کمپنی ٹويوٹا انڈس موٹرز نے پانچ ماہ کے دوران دوسری بار ٹویوٹا فارچونر کے پٹرول ویریئنٹس کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف آٹو موبائل کمپنی ٹويوٹا انڈس موٹرز نے پانچ ماہ کے دوران دوسری بار ٹویوٹا فارچونر کے پٹرول ویریئنٹس کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کی جانب سے اس اقدام کو 35ویں سالگرہ کی اسپیشل آفر کے قرار دیا جا رہا ہے، تاہم آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی پریمیم گاڑی میں اتنی بڑی کمی غیر معمولی ہے اور اس کے پیچھے مارکیٹ کی تبدیل ہوتی صورتحال کارفرما ہو سکتی ہے۔

فار چونر کے"جی" پٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں کمپنی کی جانب سے 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم ہو کر ایک کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسان ماہانہ اقساط پر سوزوکی گاڑی حاصل کرنے کا سنہری موقع

اسی طرح فارچونر کے "وی" پٹرول ویریئنٹ کی قیمت 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی کمی کے بعد ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے میں بیچی جارہی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی پریمیم ایس یو وی کی قیمت میں اتنی بڑی کمی اس بات کی کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ طلب میں کمی، بڑھتی مہنگائی اور صارفین کی خریداری کی قوت میں کمی جیسے عوامل مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں