ابتدائی کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 2500 سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 66 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی تھی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 2405 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 173 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
معاشی ماہرین کے مطابق مسلسل مندی کا رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ملائیشیا کی فٹسی برسا انڈیکس میں بھی 0.66 فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔ اس کے برعکس انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 2.16 فیصد کی نمایاں گراوٹ سامنے آئی۔
اسی طرح چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.58 فیصد نیچے آ گیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی 0.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتیں ایک بار پھر گر گئیں
عالمی مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال اور مقامی معاشی عوامل پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کے باعث آئندہ دنوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔