عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 915 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی بھی 160 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 7 ہزار 794 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں فی اونس سونے کے نرخ میں 34 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ہزار 676 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ملکی مارکیٹ پر فوری اثر ڈال رہا ہے، جس کیوجہ سے مقامی سرمایہ کاروں اور جیولرز کو اپنے کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان
تجزیہ کاروں کے مطابق سونے کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، امریکی ڈالر کی مضبوطی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے رجحانات ہیں۔
سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سرمایہ کاری میں محتاط رہیں اور قیمتوں میں مزید اضافے یا کمی کی صورت میں فوری فیصلے کرنے سے گریز کریں۔