سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
Gold price drop Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں قابلِ غور کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں میں خوشی کی لر دوڑ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے تک گر گئی ہے۔

اسی طرح عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 71 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ قیمت 4 ہزار 642 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیز کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں تبدیلی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک تولہ چاندی کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی اور اب یہ 7 ہزار 634 روپے فی تولہ پر فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول بم پھٹنے کو تیار، فی لیٹر کتنے کا ہوجائے گا؟

 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ کمی قلیل مدتی اثرات کے باعث ہوئی ہے، سرمایہ کاروں کو محتاط رہتے ہوئے خریداری کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔

اس کمی سے سونے اور چاندی کے خریداروں کیلئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ان افراد کیلئے جو طویل مدتی سرمایہ کاری کے منصوبے بنا رہے ہیں۔