وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں امیر ترین طبقے کے زیر استعمال پر تعیش (لگژری) گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کے حوالےسے اہم فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھنی چاہیے، وزیراعظم نے پر تعیش گاڑیوں پر موجودہ لیوی 100 روپے فی لیٹر ہے، اس میں 200 روپے مزید فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
مہنگی ترین گاڑیوں میں ڈلنے والے ہائی آکٹین فیول پر اب سے 300 روپے فی لیٹر لیوی کا اطلاق ہو گا، اس فیصلے سے حکومت کو 9 ارب روپے کی ماہانہ بچت ہو گی، عوام کو اس بچت سے ریلیف دیا جائے گا، اس فیصلے سے معیشت پر بوجھ کم ہو گا جبکہ ملک کا امیر ترین طبقہ بوجھ اٹھائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم قیمتوں میں 49 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال
حکومت کی جانب سے نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے، اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔
خیال رہے کہ ہائی آکٹین کی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیا تھا اور متعلقہ وزارت کو اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ حکام شریک تھے۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |