40,000روپے کے پرائز بانڈ کا ڈرا ہر تین ماہ بعد باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے جو پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والوں کو بڑے نقد انعامات جیتنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق سرمایہ کاروں کو اپنی سرمایہ کاری پر ہر چھ ماہ بعد منافع ملتا ہے جس کی شرح وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کی جاتی ہے۔
یہ منافع چھ ماہ کی مدت پوری ہونے پر یا تو بانڈ کے اجرا کی تاریخ سے یا آخری منافع کی ادائیگی کی تاریخ سے دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سرمایہ کار مقررہ شرائط پوری کرنے کی صورت میں سہ ماہی قرعہ اندازی میں انعامی رقم کے بھی اہل ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سوار 2200 روپے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
40,000 روپے پرائز بانڈ کے انعامات
- پہلا انعام 8 کروڑ روپے (ایک خوش نصیب)
- دوسرا انعام 30 لاکھ روپے (تین خوش نصیب افراد)
- تیسرا انعام 5لاکھ روپے (660 خوش نصیب افراد)
پاکستان میں پرائز بانڈ کو ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں اصل رقم کے ضائع ہونے کا خطرہ نہیں ہوتا اور لوگوں کو پرکشش انعامات جیتنے کا موقع ملتا ہے۔