پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان
Pakistan Stock Exchange
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام مندی کے ساتھ ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری روز کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، تاہم اختتام پر فروخت کا دباؤ غالب رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 1354 پوائنٹس کمی کے بعد منفی زون میں بند ہوا، کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 157,962 رہی جبکہ کم ترین سطح 154,790 ریکارڈ کی گئی۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 157,132 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم آج کے سیشن میں مسلسل فروخت کے رجحان نے مارکیٹ کو نیچے کی جانب دھکیل دیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور بعض شعبوں میں منافع کے حصول کی وجہ سے دباؤ بڑھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر آئندہ دنوں میں مثبت معاشی اشارے سامنے نہ آئے تو مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محتاط انداز میں سرمایہ کاری کریں اور طویل مدتی حکمت عملی اپنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے ک قیمتوں میں حیران کن کمی

بازار حصص میں مندی کے باوجود بعض شعبوں میں محدود پیمانے پر خریداری بھی دیکھی گئی، تاہم مجموعی طور پر کاروبار کا اختتام منفی رجحان پر ہوا۔

ضرور پڑھیں