بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 178 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی۔ عالمی سطح پر طلب اور رسد میں توازن کے باعث قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ مستحکم رہے، فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے میں فروخت ہوتا رہا، عالمی قیمتوں میں استحکام کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑا۔
چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 270 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 474 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 232 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 122 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم مارچ سے پیٹرول مہنگا ہو گا یا سستا؟ جانیے
مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ چاندی کی صنعتی طلب میں اضافے اور عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے سے مقامی نرخ اوپر گئے ہیں۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں بھی عالمی رجحانات کے مطابق رد و بدل کا امکان موجود ہے، جس کے باعث سرمایہ کار محتاط حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں۔